ملک بھر مین آن لائن بینکنگ اور اے ٹی ایم سروسز متاثر

ملک بھر مین آن لائن بینکنگ اور اے ٹی ایم سروسز متاثر

پاکستان میں رقم کی ادائیگی کے بڑے پلیٹ فارم ون لنک کی مختلف بینکوں سے کنیکٹیویٹی میں خلل کے باعث صارفین کو اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے میں شدید دشواری کا سامنا ہے۔

صارفین نے شکایت کی ہے کہ اے ٹی ایم مشینوں سے رقم نکالنے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں اور آن لائن رقم کی ترسیل بھی متاثر ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: انٹرنیٹ پر منحصر کاروبار میں سست روی دور کرنے کیلئے پی ٹی اے کا صارفین کو اہم مشورہ

صارفین کی جانب سے سوشل میڈیا اور دیگر فورمز پر شکایات کا سلسلہ جاری ہے، جن میں انہوں نے بتایا کہ اے ٹی ایم مشینوں پر “ٹرانزیکشن ناکام” یا “خدمت فراہم نہیں کی جا رہی” کے پیغامات نظر آ رہے ہیں۔ اس کے علاوہ، آن لائن بینکنگ سسٹمز پر بھی صارفین کو رقم کی منتقلی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

دوسری جانب ون لنک حکام نے تصدیق کی ہے کہ مسئلہ کچھ بینکوں سے کنیکٹیویٹی متاثر ہونے کی وجہ سے ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ وہ مسئلے کو جلد از جلد حل کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں اور صارفین کی سہولت کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔اس صورتحال نے صارفین کے مالی معاملات میں مشکلات پیدا کر دی ہیں، اور امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ جلد ہی ون لنک اور بینکوں کی ٹیمیں اس مسئلے کو حل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گی تاکہ صارفین کی مشکلات دور کی جا سکیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *