تحریک انصاف این آر او کیلئے منت سماجت کر رہی ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف

تحریک انصاف این آر او کیلئے منت سماجت کر رہی ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) این آر او کے لیے منت سماجت کر رہی ہے۔

قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی کے رہنما رؤف حسن این آر او کے لیے درخواستیں دے رہے ہیں اور پی ٹی آئی کے بانی عمران خان بھی فوج کے ساتھ مذاکرات کی خواہش رکھتے ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا، “پی ٹی آئی والے اس وقت این آر او مانگ رہے ہیں۔ یہ لوگ سیاسی جماعتوں سے مذاکرات نہیں کرنا چاہتے ہیں۔” انہوں نے مزید کہا کہ رؤف حسن “ترلے کر رہے ہیں کہ این آر او دے دو”، جبکہ عمران خان کے حوالے سے کہا کہ وہ فوج کے ساتھ مذاکرات کرنا چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیں: عمران خان کو کچھ نہیں ہوگا، پاکستان میں سب سے محفوظ جگہ جیل ہے، خواجہ آصف

وزیر دفاع نے محمود اچکزئی سے سوال کیا کہ آیا وہ فوج کے ساتھ ان مذاکرات میں حصہ لیں گے، اور ان کا موقف جاننا چاہا۔ انہوں نے واضح کیا کہ “محمود اچکزئی کو میری بات غلط لگے تو مجھے ٹوک دیں، میں اپنی بات واپس لے لوں گا۔”

خواجہ آصف نے سابقہ نظام اور قیادت کی یاد دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ “پرانا نشہ ہے، ان کے گود میں پرورش پائی، وہ گود بار بار یاد آتی ہے۔” انہوں نے کہا کہ اب حالات بدل چکے ہیں اور نئی قیادت کے ساتھ نئی حقیقتوں کا سامنا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ “جن کو یہ آوازیں مار رہے ہیں، ان سے مذاکرات کرنے ہیں تو کرلیں، ہمارا کوئی اختلاف نہیں۔” تاہم انہوں نے واضح کیا کہ “جب تک 9 مئی کے حساب کا فیصلہ نہیں ہوگا، کسی قسم کے مذاکرات کسی کے ساتھ نہیں ہوں گے۔”

وزیر دفاع نے اشارہ دیا کہ 9 مئی کو پی ٹی آئی کے احتجاج اور تشویش ناک واقعات کے تناظر میں کوئی بھی مذاکراتی عمل اس وقت تک آگے نہیں بڑھے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *