پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ ہماری معصومانہ خواہش ہے، ہرادارے کو اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل دنیا نیوزکےپروگرام میں گفتگو کے دوران رہنما پی ٹی آئی سردارلطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ ملک میں آئین کی پاسداری ہونی چاہیے، خواجہ آصف پرترس آتا ہے، خواجہ آصف ریحانہ ڈار سےالیکشن ہارے فارم47سےجیتے۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کیساتھ مذاکرات سے متعلق محمود خان اچکزئی کابڑا بیان آگیا
انہوں نے کہا کہ فارم 47کے ذریعے 100 کے قریب مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدواروں کو نشستیں دی گئیں، اتحادی حکومت کی پوری کوشش ہے الیکشن ٹریبونل سےفیصلے نہ ہوں ۔
یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف این آر او کیلئے منت سماجت کر رہی ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف
لطیف کھوسہ کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نےکہا وہ کسی سےانتقام نہیں لینا چاہتے، بانی پی ٹی آئی ملک میں استحکام چاہتےہیں۔