ڈائریکٹر جنرل اینٹی نارکوٹکس فورس کی خصوصی ہدایت پر ملک بھر کے تعلیمی اداروں کے گردونواح میں گرینڈ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل اینٹی نارکوٹکس فورس کی ہدایات پر ملک بھر کے تعلیمی اداروں کے گردونواح میں گرینڈ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے اور تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والے عناصر کے خلاف اے این ایف کا گھیرا تنگ کیا گیا ہے۔اے این ایف زرائع کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران جہلم اور راولپنڈی میں تعلیمی اداروں میں منشیات فروشی میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کیئے گے ہیں اورملزمان سے 2 کلو 438 گرام منشیات برآمد کیئے گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق دینہ، جہلم میں 2 ملزمان سے 2 کلو 400 گرام چرس برآمد ہوئی ہے اورراولپنڈی میں واقع کوریئر آفس میں پارسل سے 60 ایکسٹیسی گولیاں برآمد، ملزم گرفتار کیا گیا ہے اورملزم کا اسلام آباد کے بڑے نجی تعلیمی ادارے میں منشیات سپلائی کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کا یوٹیلیٹی اسٹورز بند نہ کرنے کا فیصلہ
ترجمان اے این ایف کے مطابق تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات سپلائی میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ترجمان اے این ایف کے مطابق علیمی اداروں کو منشیات سے محفوظ رکھنے کے لیے اداروں کے ساتھ مل کر گرینڈ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔نوجوانوں کا مستقبل تباہ کرنے والے ملک دشمن عناصر کو کیفر کردار تک پہچانا اولین ترجیح ہے اس کے علاوہ دیگر کارروائی میں جمرود روڈ پشاور پر ملزم سے 5 کلوگرام ہیروئن برآمد کی گئی ہے۔ملزمان سے برآمد کی گئی منشیات کی مالیت 90 لاکھ روپے سے زائد ہے۔ ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

