شدید بارشیں اور اربن فلڈنگ کا خطرہ، متعلقہ اداروں کو الرٹ کر دیا گیا

شدید بارشیں اور اربن فلڈنگ کا خطرہ، متعلقہ اداروں کو الرٹ کر دیا گیا

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اربن فلڈنگ کے خطرے کے پیش نظر متعلقہ محکموں کو ہائی الرٹ کر دیا ہے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے خصوصی طور پر کوہ سلیمان کے علاقے رود کوہی اور فلڈ کے خطرے کے پیش نظر ڈیرہ غازی خان کی انتظامیہ کو بھی الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے بارش کے پانی کی جلد از جلد نکاسی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی اور گلی محلوں سے بھی بارش کے پانی کی نکاسی کے انتظامات کو فوری طور پر انجام دینے کا حکم دیا۔

مزید پڑھیں: موسمیاتی الرٹ: مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش کی پیش گوئی

انہوں نے کہا کہ لاہور سمیت دیگر شہروں کے نشیبی علاقوں سے بارش کے پانی کی فوری نکاسی کو یقینی بنایا جائےاور سڑکوں اور گلیوں میں بارش کا پانی زیادہ دیر تک نہ رہے۔ وزیر اعلیٰ نے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت دیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ،پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122 اور دیگر اداروں کو ہنگامی صورتحال کے لیے تیار رہنے کا کہا۔

مزید برآںمریم نواز نے بارش کے دوران ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے وارڈن کی موجودگی کو بھی یقینی بنانے کی ہدایت دی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *