عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کتنی کمی ہوئی؟ اہم خبر آگئی

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کتنی کمی ہوئی؟ اہم خبر آگئی

بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل  کی قیمت گزشتہ9 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی ۔

تفصیلات کے مطابق عالمی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ عالمی منڈی میں کروڈ آئل کی قیمت میں 5 فیصد تک کمی ہوئی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق لیبیا کے حریف گروپوں کے درمیان مفاہمتی  یادداشت کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی واقعہ ہوئی۔

برینٹ کروڈ 3.77ڈالرسے کم ہوکر 73.75 ٖڈالر فی بیرل جب کہ ڈبلیو ٹی آئی کروڈ2.94 ڈالرکم ہوکر70.61 ڈالرفی بیرل ہوگیا۔ اس حوالے سے بروکرز کا کہنا ہے کہ چین نے توانائی کی کھپت کم کردی جس سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گریں۔

یہ بھی پڑھیں:ہنڈائی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے عالمی مارکیٹ میں برینٹ کی قیمت میں 0.3 فیصد اور ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ 1.7 فیصد کمی آئی تھی۔  لیبیا کی بڑی بندرگاہوں سے تیل کی برآمدات پیر کے روز معطل کرتے ہوئے ملک بھر میں پیداوار کم کر دی گئی،  ذرائع کا رائٹرز کو بتایا تھا کہ مرکزی بینک اور حریف سیاسی گروپوں کے درمیان جاری تنازعے کے باعث یہ صورت حال پیدا ہوئی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *