وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈاپور اور احتجاج کر نیوالے بلدیاتی نمائندوں کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے اور انہوں نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019 بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ کے دفتر سے جاری کئے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ میئر حمایت اللہ مایار کی سربراہی میں بلدیاتی نمائندوں نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سے تفصیلاً ملاقات کی اور مذاکرات بھی ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں:گرتی ہوئی ملکی معیشت سے متعلق عمر ایوب کا بڑا بیان آگیا
اس موقع پر علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ بانی و چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وژن کے مطابق بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات دئیے جائیں گےاور 10 ستمبر کو بیٹھ کر بلدیاتی نمائندوں کے تحفظات کا حل تلاش کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی رہائی کیلئے قوم تیار، 8ستمبر کاجلسہ ہر صورت میں ہوگا، حلیم عادل
انہوں نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019 مشاورت کے بعد اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ صوبائی وزیراعلیٰ کا مزیدکہنا تھا کہ معاشی حالات کی وجہ سے فنڈز کی تقسیم نہیں کرسکتے، بلدیاتی نمائندوں نے میری درخواست پر کل کا دھرنا ملتوی کر دیا ہے۔

