حکومت نے تمام وفاقی سرکاری ملازمین کے لئے ایک نئی کنٹری بیوٹری پنشن فنڈ اسکیم متعارف کرائی ہے۔
وزارت خزانہ نے وفاقی حکومت کی جانب سے متعارف کرائی گئی پنشن سکیم کے حوالے سے آفس میمورنڈم جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اس کا اطلاق یکم جولائی 2024 کو یا اس کے بعد مستقل بنیادوں پر تعینات ہونے والے تمام ملازمین پر ہوگا۔
چینی وزیر اعظم کا دورہ پاکستان متوقع
میمورنڈم کے مطابق اس اسکیم میں سویلین ملازمین بھی شامل ہیں جو دفاعی بجٹ سے تنخواہیں وصول کرتے ہیں۔ اس اسکیم کا اطلاق یکم جولائی 2025 کو یا اس کے بعد مستقل بنیادوں پر تعینات ہونے والے مسلح افواج کے اہلکاروں پر بھی ہوگا۔