پی ٹی آئی خیبرپختونخوا قیادت میں اختلافات کھل کرسامنے آ گئے

پی ٹی آئی خیبرپختونخوا قیادت میں اختلافات کھل کرسامنے آ گئے

صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا  وزیر اعلی علی امین گنڈاپورکی سربراہی میں آج منعقد ہونیوالے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں متعدد رہنماؤں نے شرکت نہ کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف خیبر پختونخوا کی قیادت میں اختلافات کھل کر سامنے آ گئے ہیں اور وزیر اعلی خیبر پختونخؤا علی امین گنڈاپور کی جانب سےہزارہ اور پشاور ڈویژن کے اجلاس میں مقامی پارٹی قائدین نے شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ٹی آئی زرائع کا کہنا ہے کہ ہزارہ ڈویژن کے ایم این اے جنید اکبر خان اور ایم پی اے شکیل خان نے اجلاس میں شرکت سے انکار کردیا ہے اور پشاور ڈویژن کے بھی کچھ اراکین نے اجلاس میں شرکت سے معذرت کرلی ہے۔

مزیدپڑھیں: خیبر پختونخوا کابینہ میں مسلسل تبدیلیوں پر گورنر فیصل کریم کنڈی کا اہم فیصلہ

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی خیبر پختونخوا ، رہنما پی ٹی آئی علی امین گنڈاپور کی طرف سے آج مورخہ ستمبر 4 کو دن 3 بجے ہزارہ اور 5 بجے پشاور ڈویژن کا پارلیمانی پارٹی اجلاس طلب کیا گیا ہے ۔ اجلاس میں پارٹی معاملات آنے والے جلسہ سے متعلق تیاریوں سمیت دیگر امور پر گفتگو کی جائے گی ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *