پاکستانی عوام اور حکومت کے ساتھ مفادات مشترکہ ہیں،امریکا

پاکستانی عوام اور حکومت کے ساتھ  مفادات مشترکہ ہیں،امریکا

 ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام اور حکومت کے ساتھ مفادات مشترکہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام نے انتہا پسندوں اور دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اُٹھایا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ علاقائی سلامتی کو لاحق خطرات سے نمٹنے کے لیے پاکستانی عوام اور حکومت کے ساتھ ہمارے مشترکہ مفادات جڑے ہوئے ہیں۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ طالبان پر زور دیتے رہتے ہیں کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ دہشت گرد حملے افغانستان کی سرزمین سے نہ ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:مسقط میں امام بارگاہ پر دہشت گردانہ حملہ، 4 پاکستانی شہید

طالبان کے ساتھ مذاکرات میں یہ بات ہمیشہ ہماری ترجیح رہی اور اب بھی ہے۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ پاکستان بدستور ہمارا ایک قریبی پارٹنر ہے، پاکستان کی معیشت کی بہتری سمیت کئی اہم معاملات پر کام کرتے ہیں۔

editor

Related Articles