بیرونِ ممالک 20 ہزار سے زائد پاکستانی جیلوں میں قید ہونے کا انکشاف

بیرونِ ممالک 20 ہزار سے زائد پاکستانی جیلوں میں قید ہونے کا انکشاف

سمندر پار پاکستانیوں کے حوالے سے جاری رپورٹ میں انکشاف سامنے آیا ہے کہ88 ممالک میں 20ہزار پاکستانی بیرونِ ملک جیلوں میں قید ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق دنیا کے 88 ممالک میں 20 ہزار سے زائد پاکستانی بیرونِ ملک جیلوں میں قید ہیں جن میں جیلوں میں سزائے موت کے 68 پاکستانی قیدی بھی شامل ہیں۔ بیرونِ ممالک پاکستانی قیدیوں کو دہشت گردی ،قتل اور منشیات سمگلنگ پر سزائے موت سنائی گئی ہے اورمتحدہ عرب امارات میں 5ہزار 2سو 92 ،سعودی عرب میں 10ہزار 4سو32پاکستانی جیلوں میں قید ہیں۔ملائیشیا میں 4سو63 برطانیہ میں 3سو21 عمان میں 5سو 78 پاکستانی قید ہیں۔جبکہ ترکیہ میں 3سو 87بحرین میں 3سو 71 یونان میں 5سو 98پاکستانی جیلوں میں قید ہیں۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی خیبرپختونخوا قیادت میں اختلافات کھل کرسامنے آ گئے

اسی طرح چین میں 4سو 6 جرمنی میں 90 اور عراق میں 40پاکستانی قید ہیں۔ جبکہ امریکہ میں 1سو 14سری لنکا میں 89اور سپین میں 92پاکستانی جیلوں میں قید ہیں جبکہ افغانستان میں 85 ساؤتھ افریقہ 48 فرانس میں 1سو 86 پاکستانی قید ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *