چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف بیرسٹر گوہر نےسردار اختر مینگل کے استعفیٰ بارے کہا ہے کہ میں نہیں سمبھتا کہ یہ کوئی اچھا کام ہے انہوں نے اختر مینگل سے استدعا کی ہےکہ میری درخواست ہے کہ آپ اسمبلی نہ چھوڑیں۔
تفصیلات کے مطابق بیرسٹر گوہر نےسردار اختر مینگل کے استعفیٰ بارے بات کرتے ہوئے کہا ہےکہ وہ نہیں سمجھتے کہ استعفیٰ دینا کوئی اچھا کام ہے انہوں نے اختر مینگل کے حوالے سے کہا کہ آپ اسمبلی میں رہیں گے تو بات ہوگی تو جو مسائل ہیں وہ حل ہوجائیں گے۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم نے بھی استعفی دیا تھا ہر ملک میں ایسے ہوتا ہے۔یہ ایک سیاسی اقدام ہوتا ہےدوسری جانب اسد قیصر نے اختر مینگل سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے کہا ہے کہ ہم نے اختر مینگل سے درخواست کی کہ آپ اپنا فیصلہ واپس لے لیں اوراختر مینگل نے کہا کہ میں اس حوالے سے سوچوں گا اور مشورہ کرونگا۔ انہوں نے کہا شام 5 بجے ہمارے الائینس کی میٹنگ ہے جس میں اختر مینگل صاحب شرکت کرے گیں۔
مزید پڑھیں: پشاور ریڈ زون میدان جنگ میں تبدیل: خیبر پختونخوا اسمبلی کے باہر شدید احتجاج
اور اس میٹینگ میں وہ اپنا فیصلہ دے گیں۔رہنما تحریکِ انصاف اسد قیصر نےکہا کہ ہم کوشش کر رہے کہ بلوچستان کے اوپر آل پارٹی کانفرنس بلایا جائےجس کو کو ہم اپنے الائینس کے ایجندا کے حوالے سے رکھیں گے۔ اگر الائینس سے منظور ہوتا ہے تو آل پارٹی کانفرنس بلائیں گے۔

