پنجاب کے طرز پر خیبرپختونخواحکومت نے بھی غریب اور مستحق افراد کے لیئے ہاؤسنگ سکیم لانے کی تیاری شروع اور اس اسکیم کو دستاویز کے مطابق “کم قیمت ہاؤسنگ سکیم” منصوبہ کا نام دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے طرز پر خیبرپختونخواحکومت نے بھی ہاؤسنگ سکیم لانے کی تیاری شروع کر دی گئی ہے ۔اس سکیم میں نہ صرف غریبوں کو مفت گھر دئیے جائے گے بلکہ انہیں یہ سہولت بھی دی جائے گی کہ وہ گھر میں تزئین و آرائش بھی کرسکے گی۔ دستاویز کے مطابق مفت گھر دینے کے منصوبے کو “کم قیمت ہاؤسنگ سکیم” منصوبہ کا نام دیا گیا ہے۔ منصوبہ کے تحت خیبرپختونخوا کے وہ رہائشی جن کی آمدن ماہانہ 1 لاکھ روپے سے کم ہوں انہیں اس سکیم میں شامل کیا جائے گا۔ منصوبے کے تحت بلا سود قرضہ دیا جائے گا جس کے تحت لوگ گھر تعمیر کرینگے یا پھر اس میں تعزین و آرائش کرسکے گے۔ بلا سود قرض ان افراد کو بھی دیا جائے گا جن کے پاس زمین موجود ہو اور گھر بنانے کی استطاعت نہیں رکھتے۔ ابتدائی مرحلے میں وہ افراد جن کے پاس 5 مرلے کی اراضی ہو وہ گھر تعمیر کرنے کیلئے دی جانے والی قرض کے اہل ہوگا۔
مزید پڑھیں: پشاور ریڈ زون میدان جنگ میں تبدیل: خیبر پختونخوا اسمبلی کے باہر شدید احتجاج
بلا سود قرض نئے گھر کی تعمیر یا پھر گھر کی تعمیر نو کے لیے جاری کی جائے گی جیسا اگر کسی نے گھر میں کمرے ،کچن یا دوسرا تعمیراتی کام کرنا ہو تو انہیں قرض دیا جائے گا۔ حکومت نے ابتدائی مرحلے میں اس منصوبے کے لیے 4 ارب روپے مختص کرنے کا بھی فیصلہ کرتے ہوئے پی سی ون کی تیاری کی ذمہ داری محکمہ ہاؤسنگ کو دے دی ہے۔ حکام کے مطابق اس منصوبے کا مقصد غریب ، ضرورت اور بے گھر افراد کو چھت کی سہولت میسر کرنا ہے۔جبکہ صوبے میں گھروں کی کمی کو بھی پورا کرنا ہے۔حکام کے مطابق اس سلسلے میں ایک بااعتماد ادارے کے ساتھ ایم او یو سائن کی جائے گی جو اس منصوبے کو مالی معاونت فراہم کریں گی۔؎
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کی سردار اختر مینگل سے استعفی واپس لینے کی استدعا
دستاویزات کے مطابق وہ افراد اس سکیم میں شامل ہونگے جن کی آمدن 1 لاکھ سے کم ہو یا پھر وہ اپنا گھر ، اپارٹمنٹس سرکاری خرچ پر تعمیر کرنا چاہتے ہو ،وہ افراد جن کے پاس 5 مرلے زمین ہوں یا وہ لوگ جنہیں بینک سے قرض لینے میں مشکلات ہوں۔ دستاویزات کے مطابق اس سکیم کے تحت 15 لاکھ روپے تک قرض دیا جائے گا جسے دس سالوں میں واپس کرنا لازمی ہوگا۔دستاویز کے مطابق یہ بقایاجات انہتائی آسان ماہانہ اقساط میں جمع کرنا ہوگا جس کے لئے طریقہ کار کو واضح کیا جارہا ہے۔ آزاد ڈیجیٹل کے پاس موجود ابتدائی تفصیلات کے مطابق 11 ہزار 196 گھروں کیلئے 7 سالوں تک 10 ارب 95 کروڑ 71 لاکھ 42 ہزار 342 روپے کا خرچ آئے گا۔