یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر کمی کا اعلان

یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر کمی کا اعلان

اسلام آباد: یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن (یو ایس سی) نے صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے 700 سے زائد اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کیا ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق فوری طور پر ہوگا جس کے تحت مختلف مصنوعات کی قیمتوں میں 195 روپے تک کی کمی کی جائے گی۔

یو ایس سی حکام کے مطابق قیمتوں میں کمی حکومت کی جانب سے افراط زر پر قابو پانے اور کم آمدنی والے گھرانوں کو ریلیف فراہم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ یو ایس سی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم نے کوکنگ آئل، گھی، دودھ پاؤڈر اور چائے جیسی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کی ہے تاکہ وہ صارفین کے لیے زیادہ سستی ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: ہونڈا سی جی 125 کی ستمبر کیلئے قیمت سامنے آگئی

قیمتوں میں 2 روپے سے 195 روپے تک کمی کی گئی ہے جبکہ تمام برانڈز کے کوکنگ آئل اور گھی کی قیمت میں 6 روپے کمی کرکے 195 روپے کردی گئی ہے۔ دودھ پاؤڈر اور پیک شدہ دودھ کی قیمتوں میں 3 روپے سے 117 روپے جبکہ تمام برانڈز کی چائے کی قیمتوں میں 3 روپے سے 100 روپے تک کمی کی گئی ہے۔

قیمتوں میں کمی کے علاوہ روح افزا اور جام شیریں کی قیمت میں 13 روپے سے 40 روپے، مصالحے کے پیکٹ 9 روپے سے 20 روپے، کھیر مکس میں 12 روپے اور ٹماٹر کیچپ میں 50 روپے کمی کی گئی ہے۔ گرم مصالحہ کی قیمت میں 25 روپے اور سویا چٹنی کے پیکٹوں میں 24 روپے کی کمی کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یاماہا موٹرسائیکلوں کی ستمبر کیلئے قیمتیں سامنے آگئی

صارفین نے اس اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے ان کے ماہانہ اخراجات کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔ ایک صارف نے کہاکہ یہ ہمارے لیے ایک بڑی راحت ہے، کیونکہ اب ہم کم قیمتوں پر ضروری اشیاء خرید سکتے ہیں۔

یو ایس سی نے یقین دہانی کرائی ہے کہ قیمتوں میں کمی سے مصنوعات کا معیار متاثر نہیں ہوگا اور تمام یوٹیلیٹی اسٹورز پر تمام اشیاء کم قیمتوں پر دستیاب ہوں گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *