پاکستان کے متعدد شہروں میں پینے کے پانی کو غیر محفوظ قرار دیدیا گیا

پاکستان کے متعدد شہروں میں پینے کے پانی کو غیر محفوظ قرار دیدیا گیا

وزارت آبی وسائل نے ملک میں پینے کے پانی کے حوالے سے رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کر تے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ ملک کے بیشتر شہروں میں پینے کا پانی انسانی صحت کے لیے غیر موزوں اور نقصان دہ ہو چکا ہے۔

وزارت آبی وسائل کی جانب سے قومی اسمبلی میں جمع کروائی گئی رپورٹ کے مطابق ملک کے بیشتر شہروں کا پانی انسانی صحت کے لیے نقصان دہ ہو چکا ہے اور رپورٹ  کے مطابق گلگت، میر پور خاص اور شہید بے نظیر آباد میں پینے کا پانی 100 فیصد غیر محفوظ ہے جبکہ ملتان میں 94، کراچی 93، بدین میں بانوے فیصد پینے کا پانی آلودہ ہے۔ اسی طرح بہاولپور میں 76، سرگودھا 83 فیصد، فیصل آباد 59 فیصد، شیخوپورہ میں 60 فیصد پانی آلودہ ہے اورایبٹ آباد اور خضدار میں 55 فیصد، لورالائی اور کوئٹہ 59 فیصد، حیدرآباد 80، سکھر 67 اور مظفر میں 70 فیصد پانی آلودہ ہے۔

مزید پڑھیں: پنجاب حکومت نے اٹک اور چکوال میں دفعہ 144 نافذ کر دی

وزارتِ آبی وسائل کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پی سی آر ڈبلیو آر باقاعدگی سے صوبوں کو ملک گیر پانی کی نگرانی نتائج بھجواتا ہے اور18ویں ترمیم کے بعد پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور معیار بہتر بنانا صوبوں کی ذمہ داری ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *