سپریم کورٹ نے فیصل واوڈا کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت 12 ستمبر کو مقرر کر دی۔
چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا جس میں جسٹس عرفان سعادت، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس بلال حسن بھی شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد تاریخ کی بلند ترین سطع پر پہنچ گئی
یاد رہے کہ فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال نے اپنی الگ الگ پریس کانفرنسز میں اعلیٰ عدلیہ کے ججز پر تنقید کی تھی تاہم بعد میں دونوں نے سپریم کورٹ پیش ہوکر غیر مشروط معافی مانگ لی تھی۔