علی ظفر کا تاریخی شو، ہزاروں افراد کی شرکت سے نیا ریکارڈسامنے آگیا

علی ظفر کا تاریخی شو،  ہزاروں افراد کی شرکت سے نیا ریکارڈسامنے آگیا

پاکستان کے معروف گلوکار، اداکار اور موسیقار علی ظفر نے کینیڈا میں ایک شاندار اوپن ائیر کانسرٹ کے ذریعے نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

کینیڈا کے شہر مسی ساگاکے مشہور مقام سیلبریشن اسکوائرمیں ہونے والے کانسرٹ میں تقریباً 45 ہزار افراد نے شرکت کی، جسے منتظمین نے اس مقام کی تاریخ کا سب سے بڑا میوزیکل اجتماع قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :شہزاد رائے کابچوں کے لئےمنفرد اقدام سامنے آ گیا

منتظمین کے مطابق شائقین کی غیرمعمولی تعداد کے باعث مجمع صرف سیلیبریشن اسکوائر تک محدود نہ رہا بلکہ قریبی سڑکوں اور اطراف کے علاقوں تک پھیل گیا۔

یہ کانسرٹ علی ظفر کے ’’روشنی ٹور 2026‘‘ کے شمالی امریکا مرحلے کا آخری شو تھا۔ مفت اوپن ائیر پروگرام میں پاکستان، بھارت، بنگلا دیش اور دیگر جنوبی ایشیائی ممالک سے تعلق رکھنے والی کمیونٹیز نے بھرپور شرکت کی۔ بچوں، نوجوانوں، خاندانوں اور بزرگوں پر مشتمل ہزاروں افراد نے پورے پروگرام کے دوران زبردست جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔

یہ مبھی پڑھیں :مومنہ اقبال کی شادی پر نجومی کی پیش گوئی,حقیقت یا اندازہ؟

کانسرٹ کا یادگار ترین لمحہ اس وقت سامنے آیا جب علی ظفر نے اپنا مقبول گانا ’’جھوم‘‘پیش کیا۔ ہزاروں مداحوں نے اپنے موبائل فونز کی روشنیاں جلا دیں، جس سے پورا میدان روشنیوں کے دلکش سمندر میں تبدیل ہوگیا۔علی ظفر بعد ازاں اسٹیج سے نیچے اتر کر مداحوں کے درمیان بھی پہنچے، جہاں شرکاء نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور بھرپور محبت کا اظہار کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علی ظفر نے کہا کہ دنیا کے کسی بھی حصے میں رہنے والے لوگ ایک ہی انسانیت کا حصہ ہیں۔ انہوں نے اپنی ثقافت اور جڑوں پر فخر کرنے، ایک دوسرے کے انتخاب اور آزادی کا احترام کرنے اور باہمی ہم آہنگی کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

یہ بھی پرھیں :کریتی رشمیکا کی ڈھال بن گئی ،فلم پرموشن کے موقع پرسیکیورٹی انتظامات ناکام

انہوں نے خواتین کے اپنے فیصلے خود کرنے کے حق، بچوں کے خوابوں کی حوصلہ افزائی اور خاندانوں میں بہتر رابطے اور باہمی سمجھ بوجھ کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔

کانسرٹ کے اختتام پر ہزاروں افراد علی ظفر کے ساتھ ان کے گانے گنگناتے رہے، جبکہ منتظمین اور شرکاء نے اس شام کو مسی ساگا کی ثقافتی تاریخ کے یادگار ترین پروگراموں میں سے ایک قرار دیا۔

editor

Related Articles