8ستمبر کے جلسے سے متعلق علیمہ خان نےخواتین سے بڑااہم مطالبہ کر دیا

8ستمبر کے جلسے سے متعلق علیمہ خان نےخواتین سے بڑااہم مطالبہ کر دیا

بانی پی ٹی آئی و سابق وزیر اعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ 8ستمبر کے جلسے میں بھرپور شرکت کریں گے،8فروری کا ہی سونامی ہے جو 8 ستمبر تک پہنچ چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کے دوران عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا کہ مہینے بدل گئے ہیں ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ مہینے بدل گئے ہیں لیکن ایک ہی وقت آگیا ہے، فروری کی شروعات تھی اب اگلا مرحلہ آگیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم 8 ستمبر کو اپنے حق کے لئے کھڑے ہوں گے، بانی پاکستان تحریک انصاف نے سب سے کہا ہے کہ اپنے حق کے لئے نکلیں ۔ علیمہ خان نے کہا کہ ملک مزید مشکلات کی طرف جانے والا ہےاور یہ اپنا لائف سٹائل ختم نہیں کر رہے۔

یہ بھی پڑھیں:گجرات کی سیاست میں بڑی پیشرفت،چوہدری شجاعت اور پرویز الہٰی کےدرمیان ملاقات

کیا ہم ان کے لائف سٹائل کا خرچہ برداشت کر تے رہیں گے ؟ ۔ انہوں نے تمام خواتین سے اپیل کی ہے کہ وہ 8ستمبر کو اپنے گھر وں سے ضرور نکلیں ۔ حق کا ساتھ دینے کے لئے پی ٹی آئی کا ساتھ دیں ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے کہ جعلی حکمرانوں سے چھٹکارا حاصل کیا جائے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *