وزیراعلیٰ خیبر پختونخواعلی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ گورنر فیصل کریم کنڈی کو کے پی کے ہاؤس میں بند کیا، اب مجبور کیا جا رہا ہےکہ میں ان کو گورنر ہاؤس سے بھی نکالوں ۔
تفصیلات کے مطابق پشاور ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران چیف منسٹر کے پی کے کا کہنا تھا کہ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو اسلام آباد کے پی ہاؤس اور نتھیا گلی سے نکالا، اب مجھے مجبور نہ کیا جائے ان کو گورنر ہاؤس سے بھی نکالنا پڑے ۔
صوبائی وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ شکیل خان کو میں نے نہیں بلکہ بانی چیئرمین و پی ٹی آئی عمران کی جانب سے قائم کی گئی کمیٹی نے نکالا ہے ، کے پی کابینہ میں ردوبدل بھی بانی کے کہنے پر کی گئی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ جو سازش کرکے مجھے بلیک میل کرنے کی کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو عدالت سے ریلیف مل گیا
ان کو سبق سکھاؤ ں گا ۔ علی امین گنڈاپور کا مزیدکہنا تھا کہ اسلام آباد میں 8 ستمبر کو جلسہ ہو کر رہے گا، میں خود این او سی ہوں، بانی پی ٹی آئی کو واضح کیا ہے کہ اس بار کوئی بھی جلسے کو موخر کرنے کا پیغام بھیجے تو اس کا مجھ پر کوئی اثر نہیں ہوگا۔