امریکا میں ہونے والے صدارتی انتخابات دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگئے، 6 ریاستوں میں کسی اُمیدوار کو برتری حاصل نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق سروے پولز نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ریپبلکن کے صدارتی اُمیدوار ڈونلڈ ٹر مپ اور کملا ہیرس کے درمیان سخت مقابلہ ہونے کا امکان ہے ، صدر منتخب ہونے کے لئے جارجیا اور پنسلوینیا میں کامیابی لاز م قرار دی گئی ہے، وسکونس اور مشی گن میں کملا ہیرس کو سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر واضح برتری حاصل ہے۔
یہ بھی پڑھیں:دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کا ساتھ دیں گے، امریکا
اس کے علاوہ شمالی کیرولائنا میں ٹرمپ مخالف خاتون اُمیدوار کملا ہیرس آگے ہیں ، جارجیا، نیو اڈا اور پنسلوینیا میں ڈرامائی صور ت حال پیدا ہوگئی، وسکونس میں کملا ہیرس 50 جب کہ ٹرمپ کو 44 فیصد ووٹرز کی حمایت حاصل ہے۔ مشی گن میں کملاہیرس کو 48 جب کہ ٹرمپ کو 43 فیصد ووٹرز کی حمایت حاصل ہے۔

