نجی کمپنی کی وین کو حادثہ، ایک ملازم جاں بحق

نجی کمپنی کی وین کو حادثہ، ایک ملازم جاں بحق

اوکاڑہ بائی پاس کے قریب ملازمین کو لے جانیوالی نجی کمپنی کی وین کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں ایک ملازم جاں بحق جبکہ 20زخمی ہوگئے۔

ریسکیو کے مطابق جاں بحق ہونے والے ملازم کی شناخت سلطان کے نام سے ہوئی ہے جو ساہیوال کا رہائشی تھا، زخمی ہونے والوں میں عرفان، الطاف ،وسیم، محمد روف، قمر عباس، نوید احمد ، محسن شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد، آئی ایٹ مرکز کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

حادثے میں زخمی ہونیوالے ملازم کو اوکاڑہ کینٹ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *