وفاقی حکومت نے سرکاری اخراجات میں کمی کیلئے سخت اقدامات کا فیصلہ کرتے ہوئے وفاق کے ماتحت اداروں میں نئی بھرتیوں پر پابندی عائد کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا اور سرکاری خرچ پر بیرونِ ملک علاج پر بھی مکمل پابندی کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے اخرجات میں کمی کا فیصلہ کرتے ہوئےاعلان کیا ہے کہ ایک سال سے زائد عارضی بھرتیوں کے علاوہ کوئی نئی بھرتی نہیں ہوگی اور اس کیساتھ ساتھ سرکاری خرچ پر بیرون ملک علاج پر بھی مکمل پابندی عائد کر نے کا بھی اعلان کیا اور حکومتی اخراجات پر بیرونی دوروں پر بھی مکمل پابندی عائد کرنے کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن میں تمام قسم کی نئی گاڈیوں کی خریداری پر بھی مکمل پابندی عائد کی گئی ہے اوروفاقی کابینہ فیصلے کی روشنی میں ٹھوس اقدامات کا عملی آغاز کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: خیبر پختونخوا مالی بحران: جامعات کے اختیارات محدود کرنے اور پنشن فنڈز بارے حکمتِ عملی مرتب
نوٹیفیکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ ایمبولنس،طبی امداد سے متعلق اور تعلیمی اداروں کیلئے بسوں کی خریداری پر مستثنی ہوگا اور ہر قسم کی نئی مشینری اور آلات کی خریداری پر بھی پابندی عائد ہوگی تاہم اسپتالوں ،لیبارٹیریز،زراعت، سکولوں کیلئے مشینری اور آلات کی خریداری ہو سکے گی، اس حوالے سے وزارت خزانہ نے حکومتی اخراجات میں کمی کیلئے اقدامات بارے نوٹیفیکشن جاری کردیا ہے۔