میں چاہتا ہوں مولانا فضل الرحمان ہمارا ساتھ دیں: شیر افضل مروت

میں چاہتا ہوں مولانا فضل الرحمان ہمارا ساتھ دیں: شیر افضل مروت

رہنما پاکستان تحریکِ انصاف شیر افضل مروت نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں چاہتا ہوں مولانا فضل الرحمان ہمارا ساتھ دیں۔

تفصیلات کے مطابق رہنما پاکستان تحریکِ انصاف شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے اندر انفرادی اختلافات ہے اس حوالے سے کمیٹی بن رہی ہے،جتنے جلسے اس سےقبل ملتوی ہوئے ہے میں اس کے حق میں نہیں تھا، سربراہ جمعیتِ علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے وہ تحریکِ انصاف کا ساتھ دیں۔انہوں نے کہا کہ مولانا صاحب اپنے سیاسی لگاؤُ کو دیکھ کر فیصلہ کرینگے، رہنما پی ٹی آئی شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ مجھے گورنر کے پی کا نہیں پتہ کے انہوں نے کیا الزامات لگائے ہیں، انہوں نے واضح کیا کہ فیض حمید کے ساتھ بحثیت انسان اور بحثیت ڈی جی آئی ایس آئی کئی لوگوں کا رابطہ رہا ہوگا اوربانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے تانے بانے فیض حمید کے ساتھ ملانا انکا نیاطریقہ ہےاور فیض حمید پر تو ایک امیر شخص کے اغوا کا الزام ہے۔

مزید پڑھیں: خیبر پختونخوا مالی بحران: جامعات کے اختیارات محدود کرنے اور پنشن فنڈز بارے حکمتِ عملی مرتب

8 ستمبر کے جلسے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ 8 ستمبر کو بانی پی ٹی ائی کی رہائی کے لئے جلسہ ہورہا ہے۔اور لوگ ہمارامذاق اڑا رہے ہیں کہ یہ جلسہ بھی نہیں ہوگا، انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے بعد 70 جلسے کئے کسی جلسہ کے لئے درخواست نہیں دی۔اور جب بھی بنیادی اور آئینی حق کے حصول کی بات کی تو تشدد کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنا حق مانگتے ہیں۔8 ستمبر کے بعد حقیقی آزادی کے لئے پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سےپنجاب کا دورہ کرونگا۔اور دورہِ پنجاب کے دوران میرے ساتھ جو کرنا ہے کرے پیچھے نہیں ہٹوں گااگر بانی پی ٹی آئی کی رہائی اور حقیقی آزادی چاہتے ہیں تو پھر بہادری دکھانی ہوگی۔اگر دو سے تین لاکھ لوگ نکل آئے تو جو روکنا چاہتے ہیں ان کا سایہ بھی نظر نہیں آئے گا۔انہوں نے کہا 9مئی کی راگ الاپنے والے زرا فارم 45 کھول کر دیکھ لیں۔پنجاب کی خودساختہ وزیر اعلی کی بے رحمی دیکھنے پنجاب آرہے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *