8 ستمبر کا جلسہ ، تحریک انصاف نےحکمت عملی تیار کرلی

8 ستمبر کا جلسہ ، تحریک انصاف نےحکمت عملی تیار کرلی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کور کمیٹی نے 8 ستمبر کو ہونے والے جلسے کے حوالے سے حکمت عملی تیار کرلی۔

ذرائع کے مطابق کور کمیٹی کے اجلاس میں کور کمیٹی نے 8 ستمبر کو ہونے والے جلسے کی حکمت عملی تیار کرلی، جس کے مطابق ملک بھر سے کارکنان اور عوام کو سنگجانی کے مقام پر لایا جائے گا۔

چیئرمین بیرسٹر گوہر کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی کور کمیٹی  اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال، نیب ترامیم فیصلے کے بعد بشری بی بی اور بانی چیئرمین کے خلاف توشہ خانہ کیس میں درخواست دینے پر غور کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : باہر نکل کر تمہیں اور چیئرمین نیب کو نہیں چھوڑوں گا، عمران خان کی نیب تفتیشی افسر کو دھمکی

ذرائع کے مطابق اجلاس میں عدلیہ کے حوالے سے کوئی بھی بل قانون سازی کے لئے آتا ہے تو اس کی بھرپور مخالفت کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے جبکہ کور کمیٹی میں نیب ترامیم کے پیش نظر بانی چئیرمین اور بشری بی بی کے کیسز کرنے کے لئے درخواست دینے کی تجویز بھی زیر غور آئی۔

تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے تمام اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کو حلقوں سے عوام کو جمع کر کے لانے کا ٹاسک بھی دیا۔

ذرائع کے مطابق کورکمیٹی اراکین نے پی ٹی آئی کے امیدوار کی کارکن میٹنگ پر پولیس کے چھاپے کی بھرپور مذمت کی ۔

 

 

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *