پاکستان تحریک انصاف کا جلسہ مشکل میں پڑگیا ، زرائع کے مطابق رات گئے مقامی قیادت کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔
زرائع کے مطابق پی ٹی آئی جلسے سے قبل اسلام آباد کے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کو700موٹرسائیکل بند کرنےکے احکامات جاری کردیے گئے ہیں ۔
پی ٹی آئی کے جھنڈے اٹھانے والوں کے خلاف بھی کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں :8 ستمبر کا جلسہ ، تحریک انصاف نےحکمت عملی تیار کرلی
ذرائع کے مطابق رات گئے مقامی قیادت کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، کریک ڈاؤن کے لیے پولیس اہلکاروں کو سادہ کپڑوں میں تعینات کرنے کا بھی فیصلہ کرلیا گیا ۔
دوسری جانب تحریک انصاف نے بھی حکمت عملی تیار کرلی ، جس کے مطابق ملک بھر سے کارکنان اور عوام کو سنگجانی کے مقام پر لایا جائے گا۔