پنجاب اسمبلی کے باہر تحریک انصاف کے اراکین نے اپنی اسمبلی لگا لی

پنجاب اسمبلی کے باہر تحریک انصاف کے اراکین نے اپنی اسمبلی لگا لی

اپوزیشن کی ریکوزیشن پر بلائے گئے پنجاب اسمبلی کے اجلاس کا معاملہ ، اسمبلی کےدروازےبند کر دئیۓ گے ہیں،اب ہم اسمبلی میں نہیں جائیں گے اور باہر ہی اپنی اسمبلی لگائیں گے۔احمد خان بچحر

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر احمد خان بچھر نے کہا ہے پنجاب اسمبلی کا اجلاس اپوزیشن کی ریکوزیشن پر سہہ پہر 3 بجے طلب کیا گیا تھا  تاہم ہمارے ایم پی ایز کو اندر جانے سے روک دیا گیا ہے،انہوں نے کہا کہ پولیس کی نفری پنجاب اسمبلی کے تمام داخلی راستوں پر تعینات ہے اور
قیدیوں والی وین بھی پنجاب اسمبلی کے باہر پہنچا دی گئی ہے۔ اپوزیشن لیڈر اور رہنما پاکستان تحریکِ انصاف احمد خان بچھر نے کہا ہم پر اسمبلی کے دروازے بندکر دئیے گے ہیں اور اب ہم اسمبلی کےباہر ہی اسمبلی لگائیں گے۔اس حوالے سے کرسیاں اور پنکھے وغیرہ پنجاب اسمبلی کے باہر پہنچا دئیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مسلح افواج کی 9 مئی واقعات کی مذمت، مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا عزم

دوسری جانب عوامی اسمبلی کے انعقاد کے مقام پر پولیس کی گاڑیاں کھڑی کر دی گئیں، عوامی اسمبلی کے لئے کرسیاں لگانے اور قالین وغیرہ بچھانے کی اجازت نہیں دی گئی ، اسمبلی کے دروازے بند کر دیئے گئے ہیں اور پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کر دی گئی ہے۔

editor

Related Articles