جڑواں شہروں میں موسلادھار بارش، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ، الرٹ جاری

جڑواں شہروں میں موسلادھار بارش، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ، الرٹ جاری

راولپنڈی اسلام آباد کے جڑواں شہروں میں گزشتہ ایک گھنٹہ سے موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔

تفصیلات کے مطابق بارش کے باعث نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہونے لگی ہے ، کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح ساڑھے 16.7 اور گوالمنڈی میں10فٹ تک بلند ہو گیا ۔ کٹاریاں کے مقام پر الرٹ،گوالمنڈی میں پری الرٹ جاری کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان تحریک انصاف کا جلسہ خطرے میں ، مقامی قیادت کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

دوسری جانب کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 20فٹ بلند ہونے پر منتقلی کے لئےانخلاء شروع کیا جائے گا، گوالمنڈی میں پانی کی سطح 14.1 فٹ بلند ہونے پر الرٹ جاری کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:باہر نکل کر تمہیں اور چیئرمین نیب کو نہیں چھوڑوں گا، عمران خان کی نیب تفتیشی افسر کو دھمکی

جڑواں شہروں میں مجموعی طور پر 37.2ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جا چکی، رین گیجنگ سنٹرگولڑہ میں 42،گوکڑہ 27،پی ایم ڈی میں 35ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، شمس آباد میں 52،کچہری میں 20ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *