گاڑیوں اور موٹر سائیکل مالکان کیلئے اہم خبر آگئی

گاڑیوں اور موٹر سائیکل مالکان کیلئے اہم خبر آگئی

پنجاب کے ایکسائز ٹیکسیشن اور منشیات کنٹرول ڈیپارٹمنٹ نے ای-رجسٹریشن کارڈ کی نئی سروس کا آغاز کر دیا ہے جس کے تحت گاڑیوں، موٹر سائیکلز اور دیگر وسائل کے مالکان اپنے رجسٹریشن کارڈز کی سوفٹ کاپی اپنے موبائل فونز پر ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

سڑک پر سفر کے دوران، ٹریفک اور پولیس اہلکار یا دیگر متعلقہ حکام گاڑیوں کی رجسٹریشن کی حیثیت کی تصدیق کے لئے روک سکتے ہیں۔ اگر کوئی شہری اپنے ساتھ رجسٹریشن کارڈ نہ لے کر جائے، تو ٹریفک پولیس جرمانہ بھی عائد کر سکتی ہے۔ اس مسئلے کے حل کے لئے، ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نے ایک نئی سروس متعارف کروائی ہے جس کی مدد سے شہری اپنے موبائل فونز پر ای-رجسٹریشن کارڈ ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

ای رجسٹریشن کارڈ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے درج ذیل اقدامات کریں:

1. ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کی آفیشل ویب سائٹ پر جائیں: (https://excise.punjab.gov.pk/)
2. مینو بار میں “ای رجسٹریشن کارڈ” کے بٹن پر کلک کریں۔
3.جو آپ کو نئے پیج پر لے جایا جائے گا:(https://vrcentpunjab.com/card)
4. یہاں آپ گاڑی کی رجسٹریشن نمبر اور چیسس نمبر درج کریں، پھر تلاش کے بٹن پر کلک کریں۔
5. تصدیق مکمل ہونے کے بعد، آپ کو ای رجسٹریشن کارڈ حاصل ہو جائے گا۔
6. آپ اس سوفٹ کاپی کو اپنے موبائل فون پر محفوظ کر سکتے ہیں تاکہ مستقبل میں استعمال کیا جا سکے۔

یہ سروس شہریوں کے لئے بڑی سہولت فراہم کرے گی اور سڑک پر سفر کے دوران کسی بھی ممکنہ مشکل کو کم کرے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *