پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ عمراں خان کی رہائی کے بغیر اب ملک نہیں چل سکتا، ہفتے کی صبح انکی قیادت میں پی ٹی آئی سندھ کا کاروان کراچی سےسینکڑوں بسوں کیساتھ اسلام آباد کے لئے روانہ ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کی قیادت میں پی ٹی آئی سندھ کا کاروان کراچی سے اسلام آباد جلسے میں شرکت کے لیے ہفتے کی صبح روانہ ہوا ہے جس میں بسیں اور سینکڑوں گاڑیاں شامل ہیں۔پی ٹی آئی سندھ کا کارروان کل اسلام آباد میں ہونے والے پی ٹی آئی کے جلسے میں شرکت کرے گا ،سندھ کارروان میں پی ٹی آئی کے رہنما و بڑی تعداد میں کارکنان شامل ہیں اور کراچی سے روانہ ہونے والا یہ کارواں حیدرآباد، ہالا، مورو، سکرنڈ، کنڈیارو سکھر سے گذرے گا اورمختلف شہروں سے پی ٹی آئی کے چھوٹے بڑے کارروان سندھ کارروان میں شامل ہونگے۔
مزید پڑھیں: فیض حمید کا پی ٹی آئی حکومت میں ایک بڑا کردار رہا ہےِ، عامر ڈوگر
پی ٹی آئی سندھ کا کارروان آج رات سکھر سے بذریعہ موٹروے اسلام آباد پہنچے گا، پی ٹی آئی صدر سندھ حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ پورے ملک کی طرح سندھ بھر سے عوام اسلام آباد پہنچ رہی ہے اوراسلام آباد کا جلسہ تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی رہائی لئے قوم نکل پڑی ہے۔حلیم عادل شیخ نے کہا کہ پوری قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے اورعمران اس ملک اور قوم کی فلاح کے لئے قید میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ بگڑتی معاشی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے سیاسی استحکام ضروری ہے اورعمران خان کی رہائی کے بغیر اب یہ ملک نہیں چل سکتا، انکا کہنا تھا کہ اب فارم 47 کی حکومتیں کے جانے کا وقت آگیا ہے۔

