اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما میاں محمود الرشید کے بیٹے ڈاکٹر حسن محمود کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق ڈاکٹر حسن محمود اپنے ساتھیوں کے ہمراہ سنگجانی جلسہ گاہ جا رہے تھے، جب انہیں حراست میں لیا گیا۔ ڈاکٹر حسن محمود کو حراست میں لینے کے بعد تھانہ سنگجانی منتقل کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہونڈا 125 دو سالہ آسان اقساط پر کتنے کا ملے گا؟ خریداروں کیلئے اہم خبر
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے کلر سیداں چوراہے پر ریلی کے پیش نظر دارالحکومت اسلام آباد کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے ضلع بھر میں سیکیورٹی ریڈ الرٹ جاری کیا ہے اور امن و امان برقرار رکھنے کے لئے مختلف مقامات پر کنٹینرز رکھے گئے ہیں۔ریڈ زون، جس میں اہم سرکاری عمارتیں اور سفارتی مشن واقع ہیں، کو بھی ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔ ریڈ زون کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے اور صرف مجاز اہلکاروں کو مارگلہ روڈ روٹ سے داخل ے کی اجازت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سوزوکی آلٹوپانچ سالہ پلان پر کتنے کی ملے گی ؟ خریداروں کیلئے اہم خبر
ٹیکسلا میں جی ٹی روڈ پر 26 ویں نمبر چونگی سمیت اہم چوراہوں کو کنٹینرز لگا کر بند کردیا گیا ہے جس سے اسلام آباد اور دیگر علاقوں تک رسائی محدود ہوگئی ہے۔تمام افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں رہیں جبکہ ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کو مکمل لباس پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ڈیوٹی کے اوقات میں موبائل فون کے استعمال پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔
انتظامی حکام نے مری اسلام آباد ٹول پلازہ کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا ہے اور شہر تک رسائی کو محدود کر دیا ہے۔ پی ٹی آئی کے جلسے کے دوران امن و امان برقرار رکھنے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔