ٹرمپ امریکا کیلئے بڑا خطرہ ہیں : ڈک چینی، کملا ہیرس کی حمایت کا اعلان کردیا

ٹرمپ امریکا کیلئے بڑا خطرہ ہیں : ڈک چینی، کملا ہیرس کی حمایت کا اعلان کردیا

سابق امریکی نائب صدر اور ری پبلکن رہنما ڈک چینی نے ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار کملا ہیریس کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈک چینی نے کملا ہیرس کی حمایت اور ڈونلڈ ٹرمپ کی مخالفت کرتے ہوئے انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکا کے لیے سب سے بڑا خطرہ قراردے دیا۔

ڈک چینی کی حمایت حاصل ہونے پر ڈیموکریٹس کا کہنا ہے کہ کملا ہیریس کو فخر ہےکہ انہیں سابق نائب صدرکی حمایت حاصل ہوئی ہے ۔ ڈک چینی سابق صدر جارج بش کےدور میں 2001 سے 2009 تک امریکا کے نائب صدر کے عہدے پر فائز رہے ۔

دوسری طرف سابق نائب صدر اور ریپبلکن رہنما کی جانب اپنی مخالفت کرنے پر ٹرمپ نے رد عمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ڈک چینی وہ غیر متعلقہ ری پبلکن ہیں جو نہ ختم ہونے والی بےہودہ جنگوؤں کے بادشاہ تھے۔

یہ بھی پڑھیں:کینیڈا نے بھی تارکینِ وطن پر دروازے بند کرنا شروع کردیا

یاد رہے امریکا میں رواں سال 5 نومبر 2024ء کو صدارتی انتخاب کیلئے ووٹنگ ہونی ہے جہاں امریکی نائب صدر کملا ہیرس ڈیموکریٹ امیدوار ہیں جبکہ ان کے مدمقابل ریپبلکن پارٹی کی طرف سے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ الیکشن لڑیں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *