20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں نمایاں کمی

20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں نمایاں کمی

ملک میں آٹے کی قیمت میں اگست کے دوران ماہانہ اورسالانہ بنیادوں پرکمی ریکارڈ کی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ 2024میں ملک میں 20کلوگرام آٹے کی اوسط قیمت 1 ہزار 8 سو چھیالیس روپے تک ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ جولائی کے مقابلے میں 5 فیصد اور گزشتہ سال اگست 2023 کے مقابلے میں 34 اعشاریہ 61 فیصد کم ہے ۔ یاد رہے کہ جولائی میں ملک میں 20کلوگرام آٹے کی اوسط قیمت1943.45روپے اور گزشتہ سال اگست میں 2 ہزار 8 سو 23 روپے تھی ۔

یہ بھی پڑھیں: ہونڈا 125 دو سالہ آسان اقساط پر کتنے کا ملے گا؟ خریداروں کیلئے اہم خبر

اعدادوشمار کے مطابق اگست میں اسلام آباد میں 20کلوگرام آٹے کے تھیلے کی اوسط قیمت 1 ہزار 9سو 28 روپے ، راولپنڈی میں ایک ہزار 9 سو 19 روپے ، گوجرانوالہ میں 1 ہزار 7 سو 72 روپے ، سیالکوٹ میں 1 ہزار 8 سو 11 روپے ، لاہور 1 ہزار 7 سو 55 روپے ، فیصل آباد 1 ہزار 6 سو 21 روپے تک ریکار ڈکی گئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: سوزوکی آلٹوپانچ سالہ پلان پر کتنے کی ملے گی ؟ خریداروں کیلئے اہم خبر

اسی طرح سرگودھا شہر میں 1 ہزار 8 سو 65 روپے ، ملتان میں 1 ہزار 6 سو 94 روپے، بہاولپور ، کراچی ، حیدر آباد ، سکھر اور لاڑکانہ میں بالترتیب 1830 روپے، 1994روپے، 1997روپے، 1775 روپے، 1859روپےریکارڈ کی گئی ۔ اس کے علاوہ پشاور میں 1 ہزار 7 سو 85 روپے ، بنوں میں 1 ہزار 7 سو 79 روپے ، کوئٹہ میں 2 ہزار 31 روپے اور خضدار میں فی 20 کلو کے تھیلے کی قیمت 2 ہزار 61 روپے تک ریکارڈ کی گئی ہے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *