چیف جسٹس کا اپنی مدت ملازمت میں توسیع لینے سے انکار

چیف جسٹس کا اپنی مدت ملازمت میں توسیع لینے سے انکار

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ایک بار پھر اپنی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے اپنی پوزیشن واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی مدت ملازمت میں کوئی توسیع نہیں چاہتے اور نہ ہی اس کے حق میں ہیں۔

صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران ایک صحافی نے سوال کیا کہ راناثناءاللہ کہہ رہے ہیں اگر تمام جج صاحبان کی عمر بڑھا دی جائے تو آپ بھی ایکسٹینشن لیں گے، اس پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ رانا ثناءاللہ کو میرے سامنے لے آئیں۔

یہ بھی پڑھیں: سوزوکی آلٹوپانچ سالہ پلان پر کتنے کی ملے گی ؟ خریداروں کیلئے اہم خبر

انہوں نے مزید وضاحت کی کہ اعظم نذیر تارڑ، جسٹس منصور علی شاہ اور اٹارنی جنرل کی موجودگی میں ہونے والے اجلاس میں اس بات پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا کہ تمام چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع کی جائے گی، لیکن انہوں نے یہ کہتے ہوئے انکار کردیا کہ دوسروں کے لیے ایسا کریں، میں اپنی مدت ملازمت میں توسیع قبول نہیں کروں گا۔ مجھے یہ بھی نہیں معلوم کہ میں کل زندہ رہوں گی یا نہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *