رواں ہفتے اہم معاملات پر پارلیمنٹ میں قانون سازی کے حوالے سے وزیرا عظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کے اراکینِ پارلیمنٹ کو آج مورخہ ستمبر 09 کو وزیرِاعظم ہاؤس میں شام ساڑھے سات بجے عشائیہ پرمدعو کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر ارعظم شہباز شریف رواں ہفتے اہم معاملات پر ممکنہ قانون سازی کے تناظر میں اتحادی جماعتوں کے اراکینِ پارلیمنٹ کو آج شام وزیراعظم ہاؤس میں عشائیہ پر مدعو کیا ہےاور اس موقع پر حکومت کی جانب سے جے یو آئی (ف )کو بھی عشائیے میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے ۔زرائع کا کہنا ہے کہ جے یو آئی (ف )نے ابھی شرکت کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے ، اس موقع پروزیراعظم ملکی معاشی صورت حال اور مجوزہ قانون سازی پر اراکین کو اعتماد میں لیں گے ۔
مزید پڑھیں: حکومت کو ٹف ٹائم نہ دینے پر پی ٹی آئی اور جے یو آئی ایک دوسرے سے سخت نالاں
حکومتی زرائع کا کہنا ہے کہ حکومت رواں ہفتے حکومت ججز کی تعداد بڑھانے سمیت ایک آئینی اصلاحاتی پیکج بھی لانا چاہتی ہے جس پر اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائیگا۔