تحریک انصاف بیٹ رپورٹرز کا علی امین گنڈاپور کے خلاف مقدمہ درج کروانے کا اعلان

تحریک انصاف بیٹ رپورٹرز کا علی امین گنڈاپور  کے خلاف مقدمہ درج کروانے کا اعلان

تحریکِ انصاف سنگجانی جلسے میں وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے دوران تقریر صحافیوں پر بے بنیاد الزامات پر پاکستان تحریکِ انصاف کے بیٹ رپورٹرز کی جانب سے وزیراعلی خیبرپختونخوا کے خلاف اندراج مقدمہ کے لیے درخواست دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق پی ٹی آئی بیٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے شدید الفاظ می وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے صحافیوں بارے الفاظ پرشدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے اور بیٹ رپورٹرز کی جانب سے وزیراعلی خیبرپختونخوا کے خلاف اندراج مقدمہ کے لیے درخواست دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: حکومت کو ٹف ٹائم نہ دینے پر پی ٹی آئی اور جے یو آئی ایک دوسرے سے سخت نالاں

بیٹ رپورٹرز نے کہا کہ وزیراعلی کی تقریر میں صحافیوں کو بکاؤ کہا گیا ہے، وزیراعلی کی تقریر کے دوران پی ٹی آئی کارکنان نے جلسہ گاہ میں موجود ڈی ایس  این جیز کا گھیراؤ کیا اور وزیراعلی خیبر پختونخوا کی تقریر کے بعد جلسہ گاہ میں موجود صحافیوں کی جان کو خطرہ لا حق رہا ۔پاکستان تحریکِ انصاف بیٹ رپورٹرز نےمطالبہ کیا کہ علی امین گنڈاپور صحافیوں سے فی الفور معافی مانگیں، معافی نہ مانگنے کی صورت میں وزیراعلی کے خلاف قانونی کاروائی کے لیے درخواست دیں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *