اسلام آباد پولیس زرائع کے مطابق تحریکِ انصاف کے سیاسی پاور شو پر اسلام پولیس نے کنٹینرزاور پولیس کے کھانے کی مد میں 6 کروڑ خرچ کئے ہیں۔
اسلام آباد پولیس زرائع کے مطابق 20 اگست کو اسلام آباد میں 150 کنٹینر پہنچائے گئے تھے جس پر 150 کنٹینرز کا رینٹ 3 کروڑ 70 لاکھ 50 ہزار تک پہنچ گیا۔اوریکم ستمبر کو اسلام آباد میں مزید ایک سو کنٹینر رکھے گئے جس سے 100 کنٹینرز کا رینٹ 1 کروڑ 17 لاکھ تک پہنچ گیا ۔
۔مزید پرھیں: سعودی حکومت کا 2025 کے حج سیزن کے لیے ٹائم لائن کا اعلان
اسلام آباد پولیس زرائع کے مطابق 7 ستمبر کی رات 205 مزید کنٹینر اسلام آباد میں رکھے گئے تھے جس سے 205 کنٹینرز کا رینٹ 79 لاکھ 95 ہزار تک پہنچ گیا اور 8 ستمبر اتوار کے روز تحریک انصاف کے جلسے کے دوران اسلام آباد پولیس کے جوانوں کو 2 دفعہ کھانا دیا گیا اوردو دفعہ کھانے کی مد میں 25 لاکھ روپے ادا کئے گئے ہیں۔اسلام آباد میں سیاسی سرگرمیاں ختم کے باوجود تاحال کنٹینرز مکمل طور پر اٹھائے نہیں جا سکے ہیں اور بیشتر کنٹینرز ابھی بھی مختلف شاہراہوں پر موجود ہیں۔