وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے رابطہ نہیں ہورہا، بھائی فیصل امین گنڈاپور نے تصدیق کر دی

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے رابطہ نہیں ہورہا، بھائی فیصل امین گنڈاپور نے تصدیق کر دی

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ہائوس اریسٹ ہوسکتے ہیں، فیصل امین گنڈاپور نے بھی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی اسلام آباد میں موجود کی تصدیق کر دی۔

فیصل امین گنڈاپور نے کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور ہائوس اریسٹ ہوسکتے ہیں، خیبرپختونخوا ہائوس میں جیمرز لگے ہوئے ہیں اس لیے ان سے رابطہ نہیں ہوپارہا ہوگا۔

مزید پڑھیں: علی امین گنڈاپور کی تقریر پر چیف جسٹس سے از خود نوٹس کا مطالبہ

دوسری جانب ترجمان خیبرپختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے تصدیق کی ہے کہ گزشتہ ڈیڑھ گھنٹے سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور ان کے اسٹاف کے موبائل نمبرز بند جارہے ہیں۔ انہوں نے بتایا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سے آج دن سے کوئی رابطہ نہیں ہو پا رہا۔ علی امین گنڈاپور نے بتایا تھا کہ وہ اسلام آباد جا رہے ہیں اور کسی میٹنگ میں شرکت کریں گے لیکن اب ان سے کوئی رابطہ نہیں ہو رہا۔

بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے اسٹاف کا نمبر بھی بند جا رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگانے کی باتیں بھی کی جا رہی ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *