ترجمان خیبرپختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے تصدیق کی ہے کہ گزشتہ ڈیڑھ گھنٹے سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور ان کے اسٹاف کے موبائل نمبرز بند جارہے ہیں۔
نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا کہ ہمیں نہیں پتہ وزیراعلیٰ اس وقت کہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے بتایا تھا کہ اسلام آباد جا رہا ہوں، کسی میٹنگ میں شرکت کرنی ہے۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ ہمیں نہیں پتہ وزیراعلیٰ اس وقت کہاں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے اسٹاف کا نمبر بھی بند جا رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگانے کی باتیں بھی کی جا رہی ہیں۔
مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اسلام آباد میں موجود، خیبرپختونخوا ہائوس کی سیکیورٹی سخت کر دی گئی
دوسری جانب خاتون صحافی شمع جونیجو نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو تحویل میں لیے جانے کا دعویٰ کیا ہے۔ شمع جونیجو نے ایکس پر ٹویٹ میں لکھا کہ ’’وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ گزشتہ روز انہوں نے ریاستی آئینی اختیارات کو چیلنج کیا اور ڈی جی آئی ایس پی آر، فوج، وزیراعلیٰ پنجاب اور خواتین صحافیوں کے بارے میں توہین آمیز بیان دیا۔‘‘

