وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور پشاور پہنچ گئے ، بھائی کی تصدیق

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور پشاور پہنچ گئے ، بھائی کی تصدیق

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور اسلام آباد سے پشاور پہنچ گئے ہیں ۔ ان کے بھائی فیصل امین گنڈا پور نے تصدیق کی ہے کہ وہ اسلام آباد میں طویل میٹنگ میں مصروف تھے ۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور اسلام آباد سے پشاور کے لئے پہنچ گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا سات گھنٹے کے بعد موبائل فون آن ہو گیا۔

اس سے پہلےترجمان کے پی کے حکومت بیرسٹر سیف نے کہا تھا کہ لگتا ہے کہ وفاقی حکومت نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو گرفتار کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ وفاقی حکومت بتائے کہ علی امین گنڈاپور کہاں ہیں؟۔

تاہم سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے علی امین گنڈا پور کی گرفتاری کی تردید کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو حراست میں نہیں لیا گیا وہ محفوظ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:صاحبزادہ حامد رضا اور پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم گرفتار،ذرائع

خیال رہے کہ اسلام آباد کے تھانہ سنگجانی میں جلسہ ضوابط کی خلاف ورزی اور ریاست مخالف تقاریر پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، مقدمے میں ضلعی انتظامیہ کے افسر کو حبس بے جا میں رکھنے کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *