جعلی حکومت کے اوچھے ہتھکنڈوں پر خاموش نہیں بیٹھیں گے ، بیرسٹر سیف

جعلی حکومت کے اوچھے ہتھکنڈوں پر خاموش نہیں بیٹھیں گے ، بیرسٹر سیف

رہنماپی ٹی آئی اورخیبرپختونخوا کابینہ کے ترجمان بیرسٹرسیف نے شیرافضل مروت اور شعیب شاہین کی گرفتاری پر ردعمل اپنا ردعمل دیدیا ۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان صوبائی حکومت بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ جعلی حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔ شیرافضل مروت اور شعیب شاہین کی گرفتاری کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور عامر ڈوگر کو بھی گرفتار کرلیا

ان کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں کو اسلام آباد کے علاقے سنگجانی میں 8ستمبر کو ہونے والے جلسے کی سزا دی جا رہی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے دیگر رہنماؤں کو بھی گرفتار کیا جارہا ہے۔

موجوہ جعلی حکومت قصداً اپنے حالات خراب کر کے اپنی ڈوبتی ہوئی سلطنت کو مزید سانسیں دینے کی ناکام کوشش کررہی ہے۔ بیرسٹر سیف نے کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جعلی حکومت کی حرکتوں سے لگتا ہے کہ وہ خودکشی کرنے پر تلی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کیلئے خطرہ بڑھ گیا ،علی امین گنڈا پور کے دن گنے جا چکے ہیں، فیصل واوڈا

ان کا مزیدکہنا تھا کہ پی ٹی آئی جعلی حکومت کی فسطائیت پر خاموش نہیں بیٹھے گی اور حالات کی ذ مہ داری جعلی حکومت پر عائد ہوگی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *