پولیس نے چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور عامر ڈوگر کو بھی گرفتار کرلیا

پولیس نے چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور عامر ڈوگر کو بھی گرفتار کرلیا

اسلام آباد پولیس نے چئیرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر اور چیف وہپ عامر ڈوگر کو بھی گرفتار کرلیا۔ 

اسلام آباد پولیس بیرسٹر گوہر اور عامر ڈوگر کو لے کر روانہ ہوگئی۔ اس سے قبل شیر افضل مروت کو بھی پارلیمنٹ کے باہر سے گرفتار کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: عمران خان نے اسلام آباد جلسے کیلئے پی ٹی آئی سپورٹرز کا شکریہ ادا کر دیا

واضح رہے کہ اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حالیہ جلسے کے منتظمین کے خلاف تین مقدمات درج کیے ہیں۔ ان مقدمات میں جلسے کے وقت کی پابندی نہ کرنے، پولیس پر پتھراؤ، اور روٹ کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کیے گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق پہلا مقدمہ تھانہ سنگجانی میں پی ٹی آئی جلسے کے معینہ وقت کی پاس داری نہ کرنے پر درج کیا گیا۔ دوسرا مقدمہ تھانہ سمبل میں جلسے کے قافلے کے سادات کالونی اور سری نگر ہائی وے سے گزرنے پر درج کیا گیا جبکہ تیسرا مقدمہ تھانہ نون میں پولیس اہلکاروں پر پتھراؤ کرنے کے الزام میں درج کیا گیا۔

editor

Related Articles