پی ٹی آئی سے 9مزید بڑی گرفتاریاں

پی ٹی آئی سے 9مزید بڑی گرفتاریاں

اسلام آباد جلسے میں بدنظمی کے الزام میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے، پولیس نے مزید 9 رہنماؤں کو گرفتار کرلیا۔

نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے جن رہنماؤں کو حراست میں لیا گیا ہے ان میں ایم این اے مولانا نسیم شاہ، صاحبزادہ حامد رضا، ایم این اے زین قریشی، شیخ وجاہت اکرم اور شاہ احد خٹک شامل ہیں۔ علاوہ ازیں پی ٹی آئی کے ایم این اے نسیم علی شاہ، امجد ڈوگر، احمد چٹھہ اور سید احد شاہ کو بھی پارلیمنٹ ہاؤس سے گرفتار کیا گیا ہے۔ تمام ایم این ایز کو کابینہ گیٹ سے حراست میں لے لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: میں خودقیدہوں،باقی رہنمابھی باہرنکلیں اورگرفتاریاں دیں،عمران خان

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کی گرفتاری کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنے والی پولیس ٹیم ان سب کو تھانے لے گئی ہے۔گزشتہ روز پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں ریلی نکالی تھی جس کے لیے ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو شام 7 بجے تک این او سی جاری کیا تھا۔ تاہم پولیس کے مطابق ریلی مقررہ وقت سے زیادہ جاری رہی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہرخان ، شیرافضل مروت اور شعیب شاہین سمیت دیگر کو گرفتارکرلیا گیا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *