چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان اور دیگر گرفتار رہنماؤں کو آج اسلام آباد کی ضلعی عدالتوں میں پیش کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی اور دیگر گرفتار رہنماؤں کو تھانہ سیکرٹریٹ اسلام آباد منتقل کردیا گیا ہے۔ انہیں اسلام آباد کی ضلعی عدالتوں میں پیش کیا جائے گا۔ اس موقع پر ایف سی اور پولیس کے جوان ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے باہر پہنچ گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی سے 9مزید بڑی گرفتاریاں
یاد رہے کہ گزشتہ رات چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان، شیر افضل مروت اور شعیب شاہین کو اسلام آباد ریلی میں بدنظمی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ پولیس نے بیرسٹر گوہر اور شیر افضل کو پارلیمنٹ ہاؤس کے گیٹ سے اور شعیب شاہین کو ان کے گھر سے گرفتار کیا۔
علاوہ ازیں پولیس نے زین قریشی، شیخ وجاہت اکرم، شاہ احد خٹک، امجد ڈوگر، احمد چٹھہ، سید احد شاہ اور مولانا نسیم کو گرفتار کیا۔چاندنی چوک26 پر ریلی کو وقت پر ختم نہ کرنے اور بدنظمی کے الزام میں کارروائی کی گئی تھی۔چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہرخان، شیرافضل مروت اور شعیب شاہین کو گرفتارکرلیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پولیس پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کو گرفتار کر کے روانہ
اسلام آباد پرامن اسمبلی اور پبلک آرڈر ایکٹ کے تحت تین مقدمات درج کیے گئے، پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف این او سی کی شرائط کی خلاف ورزی پر مقدمات درج کیے گئے، جن میں بیرسٹر گوہر علی، شیر افضل، شعیب شاہین، عمر گل، زرتاج گل، عامر مغل، سنبل طاہر اور راجہ بشارت سمیت 28 رہنماؤں کو نامزد کیا گیا۔