تمام گرفتاریاں سپیکر قومی اسمبلی کی اجازت سے عمل میں آئی ہیں، ذرائع

تمام گرفتاریاں سپیکر قومی اسمبلی کی اجازت سے عمل میں آئی ہیں، ذرائع

اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر اور دیگر اراکین قومی اسمبلی کی گرفتاری کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

ذرائع کے مطابق تمام گرفتاریاں سپیکر قومی اسمبلی کی اجازت سے عمل میں آئی ہیں۔ قومی اسمبلی کے قاعدہ 103 کے تحت، کسی بھی رکن کے خلاف کارروائی سے قبل سپیکر کو آگاہ کرنا ضروری ہے۔اسلام آباد پولیس نے گرفتار اراکین کے خلاف ایف آئی آر کی کاپی بھی سپیکر کو فراہم کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی سے 9مزید بڑی گرفتاریاں

ان اراکین پر الزام ہے کہ انہوں نے سنگ جانی تھانے میں جلسے کے ایس او پیز کی خلاف ورزی کی۔ اس سلسلے میں مزید تفصیلات اور قانونی کارروائی جاری ہے۔ خیال رہے کہ یاد رہے کہ گزشتہ رات چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان، شیر افضل مروت اور شعیب شاہین کو اسلام آباد ریلی میں بدنظمی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ پولیس نے بیرسٹر گوہر اور شیر افضل کو پارلیمنٹ ہاؤس کے گیٹ سے اور شعیب شاہین کو ان کے گھر سے گرفتار کیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *