آن لائن کالج ایڈمشن سسٹم کے ذریعے انٹرمیڈیٹ پروگرامز میں 800 سے زائد سرکاری کالجوں میں داخلوں کیلئے آن لائن درخواستیں دی جا سکتی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آن لائن کالج ایڈمشن سسٹم کے ذریعے پنجاب کے 800 سے زائد سرکاری کالجوں میں داخلوں کیلئے آن لائن درخواستیں دی جا سکتی ہیں۔ اب تک انٹرمیڈیٹ پروگرامز کیلئے ساڑھے 35 ہزار سے زائد طلباء اپلائی کر چکے ہیں۔ آئی سی ایس کیلئے ساڑھے 15 ہزار سے زائد طلباء نے اپلائی کیا۔ طالبات کا رجحان میڈیکل جبکہ لڑکوں کی ترجیح کمپیوٹر سائنس دکھائی دے رہی۔ ایف اے کیلئے ساڑھے 8 ہزار، پری میڈیکل کیلئے ساڑھے 7 ہزار طلباء نے درخواستیں دی۔ ویب پورٹل پنجاب آئی ٹی بورڈ اور ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے وضع کیا ہے۔ اس حوالہ سے آزاد ڈیجیٹل سے بات کرتے ہوئے پنجاب آئی ٹی بورڈ کے چیئر مین فیصل یوسف نے بتایا کہ سسٹم کے ذریعے طلباء منتخب سرکاری کالجوں میں گھر بیٹھے اپلائی کر سکتے ہیں، سسٹم سے طلبا و طالبات کے ساتھُ ساتھ والدین کے لیئے بھی آسانی پیدا ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی کابینہ کا اجلاس، پی ٹی آئی پر پابندی کا معاملہ مؤخر

