سابق سینیٹر اور پی ٹی آئی رہنماء اعظم سواتی کی دائر درخواست پر پشاور ہائی کورٹ میں خیبر پختونخوا میں سینٹ الیکشن کے حوالے سےسماعت ہوئی
اور عدالت نے الیکشن کمیشن کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ خیبر پختونخوا میں کیوں الیکشن نہیں کروا رہے ہیں اور کب کروائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پشاور ہائی کورٹ میں سابق سینیٹر ، پی ٹی آئی رہنماء اعظم سواتی کی دائر درخواست پرخیبر پختونخوا میں سینٹ الیکشن کے حوالے سےسماعت ہوئی جس میں چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس نے الیکشن کمیشن کے وکیل سے استفسار کیا کہ سینٹ میں خیبرپختونخوا کی کتنی نمائندگی ہے ؟ عدالت نے سوال اٹھا یا کہ خیبرپختونخوا کو آپ سینٹ میں کیوں نمائندگی نہیں دے رہے ،اگر دے رہے ہیں تو کب دینگے۔ قبل ازیں وکیل درخواست گزار نے کہا کہ سینٹ الیکشن کی تاریخ 2 اپریل 2024 مقرر کیا گیا تھا،اس کے باوجود الیکشن ملتوی کی گئی ہے اورالیکشن کمیشن خیبرپختونخوا میں سینٹ الیکشن نہیں کرانا چاہتی ہے۔
مزید پڑھین: پی ٹی آئی کا جمعہ کے روز ملک گیر احتجاج کا فیصلہ
وکیل درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ 11 ممبران کی نمائندگی سینٹ میں نہیں ہے جس پر وکیل الیکشن کمیشن نے عدالت کو آگاہ کیا کہجس تاریخ پر درخواست گزار الیکشن چاہ رہے ہے وہ تاریخ تو گزر گئی ہے جس پر عدالت نے کہا کہ اس حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ آگیا ہے ۔ وکیل الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ ہم دے رہے ہیں کیوں نہیں دے رہے نمائندگی، جس کے جواب میں وکیل درخواست گزار کا کہنا تھاکہ الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کو متنازع بنا رہی ہے، سینٹ الیکشن منعقد کرانے کا تمام عمل مکمل ہوگیا ہے جس پر عدالت سے الیکشن کمیشن کے وکیل سے کہا کہ اتنا معصوم نہ بنیئے ۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ
الیکشن کمیشن آئین نہیں مانتی اور نہ ہی پارلیمان ۔
مزید پڑھیں: خیبر پختونخوا میں ادویات سکینڈل، خزانے کو اربوں کا ٹیکہ، ذمہ دار کون؟
خیبرپختونخوااسمبلی قانونی سازی کر رہی ہے تو سینٹ الیکشن کیوں نہیں ہوسکتی وکیل الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کے ممبران کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے جس پر وکیل درخواست گزار نے کہا کہ ایک وہ جنہوں نے کسی جماعت میں شمولیت اختیار کی ہے جس پر وکیل درخواست گزار اور عدالت کے درمیان گرم الفاظ کا تبادلہ ہوا جس عدالت کا وکیل درخواست گزار سے استفسار کیا کہ کورٹ میں لڑائی کیلئے نہ آئیں اور کہا کہ آپ ناشتے میں ٹھنڈا پانی پی کر آئے پھر اس کو سنیں گے،عدالت وکیل درخواست گزار پر برہم ہوتے ہوئے عدالت نے وکیل درخواست گزار کو ڈانٹ پلا دی اورعدالت نے درخواست گزار وکیل کی جگہ کسی اور وکیل کو پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئےسماعت کل تک ملتوی کردی ہے۔