پی ٹی آئی ورکر نیلی پری کو گرفتار کر لیا گیا

پی ٹی آئی ورکر نیلی پری کو گرفتار کر لیا گیا

مسلم لیگ ن کلچرل ونگ کے سربراہ و اداکارطاہر انجم پر تشدد کرنے والی پی ٹی آئی ورکر نیلی پری کو حراست میں لےلیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی اپریشنز لاہور پولیس کے مطابق گزشتہ روز پی ٹی آئی ورکرنیلی پری کی جانب سے طاہر انجم پر خاتون نے پنجاب اسمبلی کے باہر تشدد کیا تھا اور طاہر انجم کے کپڑے پھاڑ دیے تھے، ڈی آئی جی اپریشنز کے مطابق خاتون کو تھانہ قلعہ گجر سنگھ کی پولیس نے گرفتار کیا ہے۔ لاہور پولیس نے خاتون کی تلاش کے لیے انکے آبائی گھر لوہاری میں چھاپہ مارا، جہاں پر خاتون کے گھر پر تالے لگے تھے تاہم بعد ازاں ایک رشتہ دار کی مدد سے نیلی پری کو گرفتار کر لیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان اڈیالہ جیل سے آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے لیے الیکشن لڑیں گے

پولیس زرایع کے مطابق پی ٹی آئی کی خاتون ورکر کا موبائل فون بھی پنجاب اسمبلی کے قریب گم ہوگیا تھا اور موبائل گم ہونے کی وجہ سے نیلی پری کو ٹریس کرنے میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ، قبل ازیں طاہر انجم نے اندراج مقدمہ کے لئے تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں درخواست دی تھی ، اور لاہور پولیس نے مقدمہ درج کر کے ترجیع پر نیلی پری کو گرفتار کر لیا ۔

editor

Related Articles