اسلام آباد کے صارفین کیلئے 14 روپے فی یونٹ بجلی ریلیف ختم

اسلام آباد  کے صارفین کیلئے 14 روپے فی یونٹ بجلی ریلیف ختم

اسلام آباد کے صارفین پنجاب حکومت کے اعلان کردہ 14 روپے فی یونٹ ریلیف سے محروم ہوگئے،ستمبر کے بلوں میں آئیسکو کے گھریلو صارفین کو ریلیف نہیں ملے گا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے گھریلو صارفین کے لیے 14 روپے فی یونٹ بجلی ریلیف کا خاتمہ کر دیا گیا ہے۔  آئیسکو نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ستمبر کے بلوں میں اسلام آباد کے صارفین کو پنجاب حکومت کی جانب سے اعلان کردہ 14 روپے فی یونٹ ریلیف نہیں ملے گا۔ بلنگ سافٹ ویئر میں تبدیلی کے احکامات بھی جاری کر دیے گئے ہیں، اور آئیسکو کے صارفین کو ستمبر کے بجلی بل یکم جولائی کے نرخوں کے مطابق جاری کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: انڈس موٹرز کا گاڑیوں کی قیمت میں 9 لاکھ روپے تک کی کمی کا اعلان

ذرائع کے مطابق، آئیسکو کو ابھی تک اگست میں دیے گئے ریلیف کے پیسے بھی نہیں ملے ہیں، اور آئی ایم ایف کی شرائط کی وجہ سے وفاقی صارفین کو اس ریلیف سے محروم ہونا پڑا ہے۔ دوسری طرف، پنجاب کے صارفین کے لیے 14 روپے فی یونٹ سبسڈی 30 ستمبر تک برقرار رہے گی۔

یہ اقدام وفاقی حکومت کی پالیسی اور مالیاتی دباؤ کے باعث اٹھایا گیا ہے، جس سے اسلام آباد کے صارفین بجلی کے بلوں میں اضافے کا سامنا کریں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *