عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کی بنا پر پاکستانیوں کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔ اطلاعات کے مطابق 16 ستمبر سے پیٹرول کی قیمت میں 11 روپے 70 پیسے فی لیٹر کی کمی ہو سکتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئندہ 15 دنوں کے دوران ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 91 پیسے فی لیٹر تک کمی متوقع ہے، جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 8 روپے 30 پیسے فی لیٹر کی کمی ہو سکتی ہے۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 50 پیسے تک کمی متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یکشمت پنشن میں اضافہ ختم
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا تعین 15 ستمبر کو کیا جائے گا۔ اوگرا کی ورکنگ رپورٹ بھی اسی دن حکومت کو پیش کی جائے گی۔ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں کی حالیہ گراوٹ کا فائدہ عوام تک پہنچایا جائے گا۔
وزیر اعظم شہباز شریف قیمتوں کے تعین کی حتمی منظوری دیں گے، اور وزارت خزانہ نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن 15 ستمبر کو جاری کرے گی۔

