بانی پی ٹی آئی کا ملٹری ٹرائل ہوگا یا نہیں؟ اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت سے وضاحت طلب کر لی

بانی پی ٹی آئی کا ملٹری ٹرائل ہوگا یا نہیں؟   اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت سے وضاحت طلب کر لی

بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ملٹری ٹرائل ہوگا یا نہیں؟ اسلام آباد ہائیکورٹ نے 16 ستمبر تک وفاقی حکومت سے وضاحت طلب کر لی۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نےریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وزراء کی طرف سے عمران خان کے ملٹری ٹرائل کی دھمکی دی گئی ہے اور چونکہ بانی پی ٹی آئی ایک سویلین ہیں اس لیے ان کا ملٹری ٹرائل درخواست گزار اور عدالت کے لیے باعثِ فکر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی جیل سے رہائی اور مستقبل سے متعلق بڑی پیش گوئی سامنے آگئی

عدالت نے یہ بھی ریمارکس دیے کہ اگر ملٹری ٹرائل کی بات درست ہے تو فیڈریشن کی طرف سے واضح موقف آنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اگر عدالت آج یہ کہہ دیتی ہے کہ کچھ نہیں ہوا تو کل آپ ملٹری ٹرائل کا آرڈر لے آئیں، پھر کیا ہوگا؟ عدالت نےایڈیشنل اٹارنی جنرل کو ہدایت دی ہے کہ وفاقی حکومت سے ہدایت لے کر پیر تک آگاہ کریں۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ میری استدعا ہے کہ پہلے درخواست پر عائد اعتراضات کا فیصلہ کر لیا جائے۔ جس پر جسٹس حسن اورنگزیب نے کہا کہ میں درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کر رہا ہوں، سپریم کورٹ کا فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل سے متعلق فیصلہ موجود ہے۔ آپ ہمیں جواب دیں کہ کیا بانی پی ٹی آئی کے ملٹری ٹرائل کا معاملہ زیرغور ہے؟۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی، پاکستانیوں کیلئے بڑا ریلیف متوقع

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر بانی پی ٹی آئی کے ملٹری ٹرائل کا معاملہ زیر غور ہے تو وہ اس کیس کی سماعت کر کے فیصلہ کریں گے۔ بصورت دیگر درخواست غیر مؤثر ہو جائے گی۔بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 16 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *